صوبے کے اکثر اضلاع میں لیبر روم تک فعال نہیں ہیں: گورنر بلوچستان

گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ کا کہنا ہے کہ صوبے کے اکثر اضلاع میں لیبر روم تک فعال نہیں ہیں۔پاکستان پیڈیاٹرک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ نے کہا کہ حکومت کی فراہم کردہ ادویات مریضوں تک نہیں پہنچتیں، اربوں روپےخرچ کرنےکے بعد کوئی تبدیلی نظرنہیں آتی۔ انہوں نے کہا کہ صحت اور تعلیم کے اداروں میں ڈاکٹرز اور اساتذہ حاضری نہیں دیتے اور  صوبے کے اکثر اضلاع میں لیبر روم تک فعال نہیں ہے۔گورنر بلوچستان کا کہنا تھا کہ ان حالات کو تبدیل کرنےکیلئے ہمیں سچ بولناہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

مولانا قاضی شمس الدین

ڈاکٹر ضیاء الحق قمرآپ 1916ء مطابق 1334ھ کو کوٹ نجیب اللہ، ہری پور ہزارہ میں مولانا فیروز الدین کے ہاں پیدا ہوئے۔آپ کا تعلق ایک ...