ڈگری کالج اوستہ محمد میں شجرکاری
اوستہ محمد( نامہ نگار)گورنمنٹ ڈگری کالج اوستہ محمد کے میدان میں شیشم کا پودا لگار شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا کالج کے مختلف ایریاز میں دو ہزار پودے لگائے جائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ۔پرنسپل ڈگری کالج اوستہ محمد پروفیسر محمد اکبر سومرو اسسٹنٹ کمشنراوستہ محمد عبدالناصر کاکڑ ۔ڈپٹی کنزویٹرجعفرآباد۔ سمندر خان کھوسہ کے ہمرہ کے کالج کے فٹبال گراوٗنڈ میں شیشم کا پودا لگار شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا اس موقعہ پر اسسٹنٹ کمشنر اوستہ محمد عبدالناصر کاکڑ نے کہا کہ ہمیں اپنی آئندہ نسلوں کے تحفظ اور حفاظت کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے ہو ںگے۔