ڈسکہ اور وزیرآباد میں شکست کے بعد فردوس امجد کا ذہنی توازن خراب ہو چکا ہے :عظمیٰ بخاری
مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا فردوس عاشق کے بیان پر ردعمل میں کہاڈسکہ اور وزیرآباد میں شکست کے بعد فردوس امجد کا ذہنی توازن خراب ہو چکا ہے۔مسلم لیگ(ن) نے فردوس امجد کو سیالکوٹ میں تیسری مرتبہ ذلیل و خوار ہوئی ہیں۔ڈسکہ میں شکست پر فردوس امجد کی مسلسل عمران خان سے بے عزتی ہورہی ہے جس کی بڑاس وہ ٹویٹر پر نکال رہی ہیں۔ٹویٹر پر نیا پاکستان بنانے والوں کو معلوم ہوچکا ہے گراﺅنڈ پر حالات مختلف ہو چکے ہیں۔اب ایک پیج والا چکر ختم ،عمران خان کے منشی اور درباری اپنے اپنے صحفے تلاش کررہے ہیں۔سینیٹ الیکشن سے قبل ہی پی ٹی آئی میں الزامات کی بوچھاڑ ہو رہی ہے۔بلوچستان اور کے پی کے میں تحریک انصاف کے اختلافات عروج پر پہنچ چکے ہیں۔مسلم لیگ(ن) کو توڑنے والوں کی اپنی جماعت میں ہر صوبے میں الگ الگ گروپ بندیاں بن گئی ہیں۔مجھے ذاتی طور پرسینیٹ الیکشن کے بعد تحریک انصاف کا سیاسی مستقبل خطرے میں دیکھائی دے رہا ہے۔