چین میں گزشتہ سال کے آخر تک ضعیف افراد کیلئے38ہزار نرسنگ ہومز تھے جن میں 2015 کے اختتام کے بعد سے 37فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا۔وزیربرائے شہری امورلی جی ہینگ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ملک ضعیف افراد کیلئے 82لاکھ40ہزار بستر فراہم کرسکتا ہے جس میں گزشتہ سال کی نسبت 7.3فیصدنمو ہوئی اور یہ2015 کے بعدسے 22.5فیصد اضافہ ہے۔لی کے مطابق 13ویں5 سالہ منصوبہ(2016سے 2020) کے دوران ملک بھرکے 203خطوں میں ضعیفوں کی دیکھ بھال کی خدمات میں اضافہ کرنے کیلئے حکام نے 5ارب یوآن (تقریبا77کروڑ50لاکھ امریکی ڈالرز) کی سرمایہ کاری کی اور ضعیفوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے لگاتار4 سال سے متعلقہ پالیسیاں جاری کیں۔2019کے آخر تک چین میں 60سال سے زائد عمر کی آبادی کی تعداد 25کروڑ40لاکھ تک پہنچ گئی ہے جو کہ کل آبادی کا18.1فیصد ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024