اسلام آباد: وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ سیاسی منافقت کا دوسرا نام پی ڈی ایم ہے۔ اپوزیشن کا دوغلا پن ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور کے مترادف ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات و نشریات اور سینیٹر شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ اپوزیشن ایک جانب دھاندلی کاواویلا مچار ہی تو دوسری جانب شفاف انتخابی نظام کی مخالفت میں ایڑی چوٹی کا زور لگارہی ہے۔
اپوزیشن کا دوغلا پن ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور کے مترادف ہے۔ سیاسی منافقت کا دوسرا نام پی ڈی ایم ہے۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ حق وسچ کی جدوجہد میں عمران خان چٹان کی طرح کھڑا ہے۔