کولمبو: وزیراعظم عمران خان نے سری لنکا کے صدر گوتا بایا راجا پکسے سے ون آون ون ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور سری لنکن صدرر گوتا بایا راجا پکسے کی ون آن ون ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماوں کی ملاقات کولمبو کے صدارتی سیکرٹریٹ میں ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سری لنکا کے وزیر برائے کھیل عمران خان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان گذشتہ روز دو روزہ دورے پر سری لنکا پہنچے تھے جہاں سرلنکن ہم منصب نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا تھا۔ سر لنکا پہنچنے کے بعد وزیراعظم عمران خان اور سری لنکن منصب مہیندا راجا پاکسے سے ون آن ون ملاقات کی تھی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔