ملک چلانا تحریک انصاف اور عمران خان کے بس میں نہیں: غلام دستگیر

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما وسابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے ملک اورجمہوریت کو بچانے کیلئے عمران خان اور اسکی نالائق ٹیم سے جان چھڑانا ہوگی تحریک انصاف کا سونامی ملکی تعمیروترقی کیلئے تباہ کن ثابت ہوا ناقص پالیسیوں اور ناکامیوں کی وجہ سے حکومتی حمایتی بھی شرمندہ ہوگئے ہیں اڑھائی سالہ حکومتی کارکردگی نے پاکستانی قوم کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا مسلم لیگ ن کی پالیسیوں پر تنقید کرنیوالے عمران خان ہر محاذ پر ناکام ہوگئے ہیں حکومت سیاسی مخالفین کو کچلنے کو ہی میرٹ اور گڈ گورننس قرار دے رہی ہے ملک چلانا تحریک انصاف اور عمران خان کے بس میں نہیں ہے تبدیلی سرکار کی مسلسل ناکامیاں ان کی نالائقی کا منہ بولتا ثبوت ہے تبدیلی کے نام پرپاکستانی عوام کیساتھ بہت بڑا دھوکہ کیا گیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنی رہائشگاہ پر آنیوالے لیگی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔