گوجرانوالہ:زیر تعمیر مکان گرنے سے دب کر ایک مزدور جاں بحق 7زخمی
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)عالم چوک کے قریب زیر تعمیر مکان گرنے سے ملبے تلے دب کر ایک مزدور جان بحق سات زخمی ہو گئے ریسکیو ذرائع کے مطابق مکان کی دوسری منزل میں تعمیراتی کام جاری تھا نیچے والی خستہ حال منزل زمین بوس ہو گئی جس سے مکان کی تعمیر کرنے والے 8 مزدور ملبے تلے دب گئے ریسکیو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے بیس سالہ ارسلان کی نعش سمیت سات مزدوروں کو ملبے سے نکال لیا جن میں سے پانچ زخمیوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ دو زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔زخمیوں میں عدیل،سجاول،عبدالجبار،ارشد، شاہد،احمد اور انور شامل ہیں ریسکیو ذرائع کے مطابق ریسکیو اپریشن میں ریسکیو کی سات گاڑیوں نے حصہ لیا۔