پنڈ ی بھٹیاںمیں چوری کی2 وارداتیں
پنڈ ی بھٹیاں (نامہ نگار)تھانہ سٹی اور تھانہ صدر کی حدود میں چوری کی دو وارداتیں ،تفصیلات کے مطابق پہلی واردات تھانہ سٹی کے علاقہ چنیوٹ روڈ پر واقع شیخ جی ٹریڈرز سے نامعلوم چور چھت پھاڑ کر اندرداخل ہوئے اور دکان سے تقریباََ 40000/-روپے،موبائل فون و دیگر سامان لوٹ کر فررا ہو گئے ،دوسری وارداتھانہ صدر کے علاقہ مصطفی آباد میں اللہ دتہ ڈاہر نامی شخص کے ڈیرہ سے چور پیٹر انجن چوری کر کے لے گئے۔