پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے الیکشن، ڈاکٹر عثمان ظفر ڈار صدر منتخب
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)ڈاکٹر عثمان ظفر ڈار بھاری ا کثریت سے پی ایم اے گوجرانوالہ کے نئے صدر منتخب ،پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے الیکشن کا انعقاد پی ایم اے ہا ئوس گوجرانوالہ میں ہواصدر کے انتخاب کیلئے 350ڈاکٹر وں نے پولنگ میں حصہ لیاالیکشن کمشنر کیپٹن ڈاکٹر امان اللہ کے مطابق کل350 ووٹ ڈالے گئے جن میں سے ڈاکٹر عثمان ظفر ڈار نے 247 جبکہ ڈاکٹر فیصل اقبال چوہدری 101ووٹ حاصل کر سکے،جبکہ دو ووٹ مسترد کر دئیے گئے اس طرح سابق جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عثمان ظفر ڈار 146 ووٹوں کے بھاری مارجن سے پی ایم اے گوجرانوالہ کے نئے صدر منتخب ہوگئے۔