کامونکے: ڈپٹی کمشنر نے لیڈیز پارک کا افتتاح کر دیا
کامونکے(نامہ نگار)سابق اسسٹنٹ کمشنر کی کاوشوں سے ورلڈ بنک کے تعاون سے شروع ہونے والا میونسپل پارک کی تزئین وآرائش کا کام مکمل ہونے پر ڈپٹی کمشنر نے افتتاح کردیا،تفصیل کے مطابق شہریوں اور باالخصوص خواتین کی سہولت کے لئے میونسپل پارک (لیڈیز پارک) بنایاگیا جس کی حالت خستہ ہونے پر سابق اسسٹنٹ کمشنر شاہد عباس جوتہ نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے اس کی تزئین وآرائش کیلئے اقدامات کئے اور ورلڈ بنک کے تعاون سے ایک کروڑ سینتیس لاکھ روپے کے فنڈز کے ساتھ پارک کی تزئین وآرائش کا کام شروع کیا گیا۔