ایڈوائزروفاقی محتسب کا دورہ نارووال ،19 شکایات سن کر موقع پرفیصلے کئے
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) وفاقی محتسب سیدطاہر شہباز کی ہدایت پر ایڈوائزر( انچارج) گوجرانوالہ ڈویژن شاہد لطیف خاں نے نارووال کا دورہ کیا اور مختلف وفاقی محکموں جن میں گیپکو، سو ئی گیس، ا سٹیٹ لائف اور اے جی پی آر کے خلاف19 شکایات سنیں ان پر موقع پر ہی دس شکایات پر فیصلہ کردیاگیا اور باقی 9 شکایات کو اگلی تاریخ تک ملتوی کر دیاگیااس موقع پر موجود شکایت کنندگان نے وفاقی محتسب کے ادارے کی کارکردگی کو سراہا اور وفاقی محتسب سید طاہر شہباز کا شکریہ ادا کیا۔