سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب سمیت 3 افسروں کو گریڈ 20 میں ترقی دینے کا نوٹیفکیشن جاری
ملتان (خبر نگار خصوصیا )پنجاب حکومت نے سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب سمیت تین بیوروکریٹ کو گریڈ 20 میں ترقی دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب لیاقت علی چٹھہ کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر موجودہ عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے گورنر سیکرٹریٹ میں تعینات عبدالرحمن شاہ کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر سپیشل سیکرٹری گورنر سیکرٹریٹ میں تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ ایڈیشنل پبلک پراسیکیوشن محمد مقصود احمد کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر سپشل سیکرٹری کمیونیکشن اینڈ ورکس تعینات کر دیا گیا ہے