اساتذہ کو ریٹائرمنٹ پر نو انکوائری‘ نوآڈٹ اور نو ڈیمانڈ سرٹیفکیٹس بھی پیش کرنا ہونگے
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) اساتذہ کو ریٹائرمنٹ کے وقت مکمل سروس کا نو انکوائری سرٹیفکیٹ ،نو آڈٹ پیرا اور نو ڈیمانڈ سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا، اس سے قبل اساتذہ کو صرف موجودہ پوسٹنگ کا سروس ریکارڈ فراہم کرنا ہوتا تھا بتایا گیا ہے کہ ریٹائر ہونے والے ٹیچرز کو سروس دورانیہ کا مکمل ریکارڈ پیش کرنا ہوگا۔ اس سے قبل اساتذہ کو ریٹائرمنٹ کے لئے موجودہ پوسٹنگ کے متعلق نو انکوائری سرٹیفکیٹ نو آڈٹ پیرا اور نو ڈیمانڈ سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوتا تھا۔ اب 40 سالہ سروس میں ہر پوسٹنگ بارے ریکارڈ پیش کرنا ہوگا۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ تمام سروس ریکارڈ فراہم کرنا ناممکن ہے، وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس ریٹائرمنٹ سسٹم میں اصلاحات متعارف کروا رہے ہیںجب اساتذہ کا مکمل سروس ریکارڈ سکول ایجوکیشن کے ایچ آر ایم ایپ میں موجود ہے تو ریٹائرمنٹ میں پیچیدگیاں کیوں پیدا کی جا رہی ہیں۔