وفاق نے آئی جی سندھ کی تبدیلی کا معاملہ کابینہ میں اٹھانے کا فیصلہ کرلیا
کراچی (وقائع نگار)وفاق نے آئی جی سندھ پولیس کی تبدیلی کامعاملہ کابینہ میں اٹھانے کافیصلہ کرلیا،ذرائع کاکہناہے کہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعدآئی جی سندھ مشتاق مہرکی تبدیلی کے لیے وفاق کی جانب سے دوسرے آئی جی سندھ کی تعیناتی کے لیے سندھ حکومت سے باضابطہ رابطہ کیاجائے گا،آئی جی سندھ مشاق مہر اچانک اسلام آباد روانہ، آئی جی سندہ کل بورڈ میٹنگ میں شرکت کریں گے۔