اجلاس کیلئے درخواست موصول، غیر قانونی قدم نہیں اٹھائوں گا، اسپیکر سندھ اسمبلی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے اجلاس بلانے اور اپوزیشن لیڈر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے لئے درخواست موصول ہوگئی ہے جس پر قانون کے مطابق عملدرآمد کیا جائے گا منگل کو سندھ اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے ارکان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ میں شہید بے نظیر بھٹو کا سپاہی ہوں کوئی غیر قانونی قدم نہیں اْٹھاونگا اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ درخواست سیکریٹری کے پاس پراسس کے لئے بھیج دی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے تیس سال سفر کیا ہے میں اور سابق صدر آصف علی زرداری سی آئی اے سینٹر میں قید تھے میں نے وہاں قیدی ہوتے ہوئے الیکشن میں حصہ لیا، اس وقت وہاں باتھ روم بھی نہیں تھا اور پینے کی پانی کی سہولت بھی نہ ہونے کے برابر تھی انہوں نے کہا کہ سینٹ کے الیکشن کی تیاریاں ہو رہی ہیں الیکشن کمیشن کے افسران آئے تھے انہوں نے پولنگ کے حوالے سے انتظانات کا جائزہ لیا جو اطمینان بخش ہیں۔