کراچی، سینٹرل جیل سے فرار دہشت گرد سمیت 2 گرفتار
کراچی (وقائع نگار)ڈسٹرکٹ سینٹرل کراچی پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرکے کراچی سینٹرل جیل سے فرار ہونے والے دہشت گردوں ممتاز عرف فرعون اور احمد عرف منا کو پناہ دینے والا اہم دہشتگرد سمیت 2 دہشتگردوں کو گرفتارکرلیا، گرفتار دہشت گرد نے ملا منصور اور استاد جاوید کے ساتھ ملکر امریکن ایمبیسی پر حملے کی پلاننگ بھی کی تھی،ملزمان نے دہشتگردوں کوپناہ دینے،حملے کی منصوبہ بندی ،حساس مقامات ااوراہم شخصیات کی ریکی کرنے کابھی اعتراف کیاہے۔