پروڈکشن آرڈر کیس سی پیک کا کوئی منصوبہ تاخیر کا شکار نہیں، سرمایہ کاری بورڈ
اسلام آباد(اے پی پی) چین اور پاکستان کے درمیان معیشت کے ساتھ ساتھ سماجی شعبہ میں بھی تعلقات روز افزوں ہیں،سی پیک کی بدولت مقامی افراد کو روزگار ملنے کے علاوہ سڑکوں اور دیگر سہولیات کی تعمیر سے ہونے والے معاشی سرگرمیوں کے نتیجہ میں فی کس آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا اور لوگوں کی قوت خرید بھی بڑھے گی۔سرمایہ کاری بورڈ کے حکام نے اے پی پی کو بتایا کہ گوادر کی ترقی، خصوصی اقتصادی زونز، ریلوے کے ایم ایل ون لائن کی اپ گریڈیشن منصوبے کو ترجیح بنیادوں پر شروع کرنیاور سماجی ترقی کے گروپ کو سی پیک میں شامل کیا گیا ہے ۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا کوئی بھی منصوبہ تاخیر کا شکار نہیں۔