نارتھ کراچی اور بلدیہ سے 2 افراد کی لاشیں برآمد
کراچی (وقائع نگار)کراچی کے مختلف علاقوں میں فائر نگ سے 6افرادزخمی جبکہ بلدیہ اورنارتھ کراچی سے دو افراد کی لاشیں ملیں تفصیل کے مطابق ملیر صالح محمد گوٹھ کے قریب فائرنگ 17سالہ لڑکی صبادخترمرادبخش جبکہ کورنگی گودام چورنگی کے قریب فائرنگ 28سالہ ناصرولدریاض ،بلدیہ اتحاد ٹاؤن نیشنل چوک کے قریب فائرنگ سے22ثمینہ زوجہ مجید،اعظم بستی گلی نمبر26میں فائرنگ سے45سالہ ارتضی ولداسلم ،نصرت بھٹو کالونی گلی نمبر32 میں فائرنگ سے25سالہ اقبال سیدولدبہادراورنارتھ کراچی بابا موڑ فائرنگ سے35سالہ شخص زخمی ہوگیا جس کی فوری شناخت نہیں ہوسکی تمام زخمیوں کوطبی امدادکیلئے چھیپاایمبولینس کے ذریعے عباسی ،سول اورجناح اسپتال منتقل کردیاگیاعلاوہ ازیں بلدیہ سیکٹر19/Dکے قریب سے 35سالہ شخص کی لاش ملی جسے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال اور نارتھ کراچی اجمیر نگری کے قریب 25سالہ نامعلوم نوجوان کی لاش کو شخص کی لاش کوعباسی شہیداسپتال منتقل کیاگیا چھیپاذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی وجہ تاہم معلوم نہیں ہوسکی ہے ۔