کراچی، مجلس پر حملہ کیس، 2 ملزم عدم ثبوت پر بری
کراچی (وقائع نگار) انسداد دہشتگری کراچی کی عدالت نے ناظم آباد میں مجلس پر حملے کے کیس کا فیصلہ سنادیا ،عدالت نے عدم شواہد کی بناء پر کالعدم تنظیم کے دو ملزمان اسحاق بوبی اور عاصم کیپری کو بری کردیا گیاملزمان کے خلاف کوئی عینی شاہد عدالت میں پیش نہیں ہوا ،عدالت نے کہاکہ ملزمان کے خلاف پیش کئے گئے شواہد ناکافی ہیں ،ملزمان کے خلاف ناظم آباد تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا واقعہ میں چار افراد جاں بحق ہوگئے تھے،پولیس کاکہناتھاکہ ملزمان نے 2016 میں مجلس پر اندھا دھند فائرنگ کی تھی۔