ڈسکہ میں حکومت کی دھاندلی کھل کر سامنے آگئی:شعیب بٹ
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن محمد شعیب بٹ نے کہا ہے ڈسکہ کے 20 پولنگ اسٹیشنز پر ضمنی الیکشن کا چیلنج بھی مسلم لیگ ن قبول کرتی ہے مگر ضرورت اس امر کی ہے کہ الیکشن کمیشن صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنائے حکومت کے ہاتھوں کٹھ پتلی ہرگز نہ بنے پھر تحریک انصاف کو اپنی اوقات کا پتہ چل جائے گا اور انھیں بھاگنے کا بھی موقع نہیں ملے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوتھ ونگ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا محمد شعیب بٹ نے کہا کہ جس طرح پولنگ ایجنٹوں کو ہراساں کیا گیا اور الیکشن کمیشن کے عملے کو اغوا کیا گیا حکومت کی دھاندلی کھل کر سامنے آگئی پہلے اور پوری قوم کو پتہ چل گیا ہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں ووٹ کیسے چوری کرتے ہوئے نااہل اور نا لائق کو کیسے عوام پر مسلط کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ یوتھ ونگ کے کارکنان کو سلام پیش کرتا ہوں جنھوں نے حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔