کراچی، ضمنی الیکشن کے دوران ہنگامہ رائی، ملزم غلام مصطفی کو جیل بھیجنے کا حکم
کراچی (وقائع نگار) انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت میں پی ایس 88 ضمنی الیکشن کے دوران ہنگامہ آرائی کیس میں میمن گوٹھ پولیس نے مقدمے میں گرفتار ملزم کو ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کردیا،تفتیشی پولیس کی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعاکی جسے عدالت نے مستردکرتے ہوئے ملزم غلام مصطفی کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیدیاعدالت نے ملزم کو 25 فروری کو پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ۔