کراچی: مبینہ بھتہ خوری میں ملزمان کو ماتحت عدالت پیش ہونے کا حکم
کراچی(وقائع نگار) سندھ ہائیکورٹ میں حساس اداروں کا اہلکار بتا کر شہری سے مبینہ بھتہ خوری کیس میں دو ملزمان کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی،عدالت نے ملزمان کو ماتحت عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے ملزمان کو 50,50 ہزار مچلکے جمع کرانے کا بھی ہدایات دیں، ایڈووکیٹ لیاقت علی گبول نے کہاکہ میرے مؤکل پر جھوٹا مقدمہ درج کیا گیامیرے موکل جائے وقوعہ پر موجود ہی نہیں تھے دونوں ملزمان پولیس کے ساتھ تفتیش میں تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں،پولیس نے مقدمے کہاگیاکہ ملزمان نے خود کو حساس اداروں کو اہلکار بتا کر بھتہ مانگا، مقدمے میں ایک ملزم قیوم پہلے ہی ضمانت پر ہے، مقدمہ سمیر بلوچ کی مدعیت میں درج کیا گیاملزمان کے خلاف شرافی گوٹھ میں مقدمہ درج ہے۔