حافظ آباد:ایڈیشنل سیشن جج کا دورہ ڈسٹرکٹ جیل ،19 حوالاتیوں کو رہائی دلادی
حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث19 حوالاتی اسیران کی فوری رہائی کا حکم دے دیا اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل میڈم زمرد بانو بھی ان کے ساتھ تھیں۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید ناصر علی بخاری نے نوعمر وارڈ خواتین وارڈ ، منشیات بارک اور دیگر جرائم میں ملوث قیدیوں کی بارکوں کا دورہ کیا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید ناصر علی بخاری نے جیل ہسپتال میں زیر علاج مریض قیدیوں کی عیادت کی اور ان کے علاج معالجہ کے بارے دریافت کیا ۔