جلال پوربھٹیاں:گیپکو ڈویژن کے زیر اہتمام سیفٹی سیمینار
جلال پوربھٹیاں(نامہ نگار)گیپکو ڈویژن کے زیر اہتمام سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ،سیمینار میں واپڈا اہلکاروں کو دوران کام سیفٹی تدابیر سے آگاہ کیا گیا،تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر سیفٹی گیپکو محمد رمضان عالم اور دیگر مقررین نے سیفٹی تدابیر بارے اہلکاروں سے خطاب کیا، گیپکو کے لائن مینوں اور دیگر ملازمین نے شرکت کی ، سیمینار میں لائن مینوں سے سیفٹی تدابیراختیار کرنے کیلئے حلف بھی لیا گیا لائن مینوں کو دوران کام سیفٹی تدابیر اختیار کرنے کے بارے میں بریف کیا گیا،تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر سیفٹی گیپکو رمضان عالم،ایکسئین گیپکو ڈویژن جلال پور بھٹیاں نادر خان اور دیگر نے سیفٹی تدابیر بارے خطاب کیا۔