عوام کے مسائل کا فوری خاتمہ اولین ترجیح ہے : صدیق مہر
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)عوام کے تمام مسائل کا فوری خاتمہ اولین ترجیح ہے این اے 81 کی عوام کی دہلیز پر بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے شبانہ روز کام کر رہے ہیں سابق حکومت کی نا اہلی اور عدم دلچسپی کے سبب کئی سالوں سے بنیادی سہولیات سے محروم علاقوں کے مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر خاتمہ کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سینئر رہنما و ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی این اے 81 چوہدری محمد صدیق مہر نے اپنی رہائش گاہ پر یونین کونسل اروپ کے وفد کے ساتھ ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔