نیوزی لینڈ کے ساحلی شہر ریورٹن میں 5.1 شدت کا زلزلہ
ویلنگٹن (اے پی پی) نیوزی لینڈ کے ساحلی شہر ریورٹن میں 5.1 شدت کے زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ چینی خبر رساں ادارے نے امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے حوالے سے بتایا ہیکہ نیوزی لینڈ کے ساحلی شہر ریورٹن کے جنوب مغرب میں 211 کلومیٹر دور مقامی وقت کے مطابق منگل کی صبح 4بجکر 7 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ، ر یکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کا مرکز31.1 کلومیٹر زمین کی گہر ائی میں تھا۔