جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کے لئے 30 کروڑ روپے کا ٹینڈر منظور ہو گیا:علی ذوالقرنین چیمہ
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگار) تحصیل بار ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری علی ذوالقرنین چیمہ اور جنرل سیکرٹری چوہدری ظفر اقبال ہنجراء نے پریس کانفرنس کرتے کہا کہ نوشہرہ ورکاں میں تحصیل بار کا میں ہی پہلا صدر تھا ہم نے پہلے دن سے ہی جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کی تحریک کا آغاز کر دیا تھا آج سات سالہ جدوجہد سے جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کے لئے 30 کروڑ روپے کا ٹینڈر منظور ہو گیا جس کا افتتاح چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ لاہور جلد اپنے دست مبارک سے کریں گے ۔