پنڈی بھٹیاں میں جا بجاگندگی کے ڈھیر، آلودگی، بد بو تعفن سے شہری پریشان
پنڈی بھٹیاں (نمائندہ خصوصی)گندگی کے ڈھیروں نے آلودگی بد بو تعفن کی فضا قائم کر رکھی ہے ، میونسپل کمیٹی کے سینٹری ورکروں کی فوج ظفر موج من مرضی سے گلیوں محلوں میں آتی جاتی ہے ،جبکہ نالیو ں کی صفائی نہ ہونے کے باعث گندہ پانی گلیوں محلوں میں بہتا نمازیوں اور طالبات اور طلباء کیلئے پریشانی بنا ہوا ہے ،مگر نکاسی آب کی ابتر صورت کی جانب توجہ تک نہیں ،گندے پانی کے باعث مچھروں کی بہتات بیماریوںکا باعث بن رہی ہیں۔ شہریوں ،سماجی، تجارتی تنظیموں نے گندگی کے ڈھیروں کو صبح ہونے سے قبل اُٹھانے اور عملہ صفائی کو بلا ناغہ صفائی پر مامورکرنے اور ان کی مانیٹرننگ رکھنے کا مطالبہ کیا ہے ۔