لوٹ مار کا دور ختم عوام تبدیلی کے نعرے کو جلد محسوس کرینگے : ارم بٹ
کراچی (انٹرویو/عطاء اللہ ابڑو)پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کراچی ڈویژن کی رہنماء اورسینیٹ کی نشست پروومن کوٹہ سے امیدوارارم بٹ نے نوائے وقت سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف میری پہلی اورآخری سیاسی نرسری ہے ، 2015 میں واحدخاتون تھی جو بلدیاتی الیکشن میں محمدعلی سوسائٹی یوسی 12سے وائس چیئرمین منتخب ہوئی اور 4سالہ دورمیں اپنی بہترین پرفارمنس دی، پارٹی نے میری خدمات کے عوض مجھے دوبارہ وومن ونگ کراچی ڈویژن کی جنرل سیکریٹری کے عہدے پرتعینات کردیاجبکہ میں وومن ونگ سندھ کی جنرل سیکریٹری بھی رہ چکی ہوں انہوں نے کہاکہ میں نے ہرپلیٹ فارم پرخواتین کے مسائل کواجاگرکیاہے، ارم بٹ کاکہناتھاکہ کراچی کی بہ نسبت اندرون سندھ خواتین زیادہ مسائل کاشکارہیں وہاں ناخواندگی کی شرح بڑھ رہی ہے ،لڑکیوں کو تعلیم نہیں دی جاتی ہم نے مرحوم نعیم الحق اورگورنرعمران اسماعیل کے ہمراہ گائوں دیہات میںجاکر کیمپنگ کرکے خواتین میں شعوربیدارکیاہے آج سندھ کے شہروں میں صحت کی سہولیات ناپید ہیں ڈاکٹرز نہیں ہیں؟ ادویات نہیں ملتیں ؟خواتین میلوں پیدل چل کرپینے کے لیے پانی بھرکرلاتی ہیں توانہیں کئی مسائل کاسامناکرناپڑتاہے ؟انہوں نے کہاکہ میں کچھ عرصہ لاڑکانہ بھی رہی مجھے افسوس کے ساتھ کہناپڑتاہے کہ پیپلزپارٹی گزشتہ 15سال سے برسراقتدارہے مگرلاڑکانہ جیسے شہرمیںعوام کا کوئی پرسان حا ل نہیں ہے؟سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکارہیںلاڑکانہ شہرآج بھی پسماندہ علاقے ،گائوں دیہات کامنظرپیش کررہاہے؟ ہم نے اندرون سندھ دورے کرکے وہ تمام سہولیات دیں جن کی وہاں کے لوگوں کواشد ضرورت تھی پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کی رہنماء نے کہاکہ سندھ میں سب سے زیادہ جس چیزکی ضرورت ہے وہ تعلیم ہے ہمیں سندھ کی خواتین کوحق خودارادیت دے کران میں تعلیمی شعوراجاگرکرناہوگاتب جاکرمعاشرے میں بہتری کے آثارنظرآئیں گے ہم وڈیراسسٹم سے باہرآکرخواتین میں تعلیم کو عام کرکے ترقی یافتہ ممالک کی صفوں میں کھڑے ہوکربات کرنے کے قابل ہوسکیں گے ہم نے سندھ کے ہرمسئلہ کواپنامسئلہ سمجھ کراس کے لیے آوازبلندکی ،خواتین کے حقوق کیلئے سڑکوں پربھی آئے ارم بٹ کاکہناتھاکہ ہم نے یوسی سطح پرپارٹی کی ازسرنوتنظیم سازی کی ہے ملک میں اسوقت خواتین کی شرح 52فیصدہوچکی ہے ایسے وقت میں خواتین میں شعوراجاگرکرنے کی زیادہ ضرورت ہے اگرگھرکی ایک خاتون میں شعورآگیاتوسمجھیں کہ سارے گھروالوںمیں شعورپیداہوجائے گا، ارم بٹ نے سینیٹ الیکشن کے بعدتبدیلی کے بازگشت پرکہاکہ یہ صرف پیپلزپارٹی کی ذاتی خواہش توہوسکتی ہے مگرآگے کامنظرنامہ چوراورلٹیروں کانہیں ہے؟ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے انصاف کایہ جوبیڑااٹھایاہے اس سفرمیں کچھ تکالیف توضروردرپیش ہیں مگرانشاء اللہ جلداچھادورآنے والاہے پاکستان کے حالات ٹھیک کرنے کیلئے دوڈھائی سال بہت کم عرصہ ہے پھربھی پی ٹی آئی حکومت سے جتناہوسکاحالات بہترکیے ہیں اورمزیدبہتری کی طرف جارہے ہیں عمران خان جوبات کرتے ہیں کرکے دکھاتے ہیںاورملک کے عوام تبدیلی کے نعرہ کوجلد محسوس کریں گے ، سینیٹ کی نشست کیلئے امیدوارنامزدہونے پرانہوں نے کہاکہ سب سے پہلے اپنے رب کی شکرگزارہوں اللہ عزوجل میں نے مجھے ہمت وحوصلہ عطاکیااورآج میں پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے بالاایوان کیلئے منتخب ہوئی ہوں میں وزیراعظم عمران خان کابھی شکریہ اداکرتی ہوں جنہوں نے مجھے اس قابل سمجھااورمجھے سینیٹ کے ٹکٹ سے نوازامیری خواہش ہے کہ سندھ کے ناخواندہ خواتین کیلئے کچھ کرسکوں۔