غریب کی دسترس سے ہر چیز دور ہوچکی ، پیر قیصر شفیع اللہ
کراچی (نیوز رپورٹر) تحریک جانثاران پاکستان کے بانی و چیئرمین پیر قیصر شفیع اللہ نے کہا کہ اب حکومتی بھانڈے بھونڈے انداز میں عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کررہے ہیں انہوں نے وفاقی وزیر مالیاتی کے بیان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اکنامک کا الف ب کا علم نہیں ہے کہ مہنگائی اپنے عروج کے آسمانوں تک پہنچ گئی ہے انہوں نے کہا کہ کیا اب ٹی جے پی کو وزیر مالیات کو اکنامک بھی پڑھانی پڑے گی ہر چیز غریب کی دسترس سے باہر ہوگئی ہے اور اب وزیر موصوف کا یہ کہنا ہے کہ وزیراعظم مہنگائی کو روکنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں نااہلی اور لاعلمی کا منہ بولتا ثبوت ہے ٹی جے پی کے چیئرمین نے کہا کہ ٹی جے پی مطالبہ کرتے ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان سوموٹو ایکشن لیں اور وزیر مالیات سے معلوم کریں کہ پیٹرول کی اصل قیمت کیا ہے اور ٹیکسز کتنے وصول کئے جاتے ہیں۔