شہر کی بڑی آبادی میں سیوریج کا نظام مکمل تباہ
کراچی(خبر نگار)کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈشہر کے بیشتر علاقوںمیں سیوریج کے گندے پانی کی نکاسئی کرنے میں مکمل طور پر ناکام جگہ جگہ گندے پانی کے جوہر بن گئے‘ گلیاں و سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے عملے کی غفلت و لاپروائی کے باعث شہر کراچی کے بیشتر علاقے جن میں لیاقت آباد‘ نارتھ کراچی ‘ نیو کراچی‘ سرجانی ٹائون سولجر بازار‘ موتی محل‘احسن آباد‘ الاآصف اسکوائر‘ سول اسپتال کے سامنے لیاری لانڈھی‘ کورنگی بلدیہ اور اورنگی ٹائون میں گٹر کا گندا پانی گلیوں و سڑکوں پر تالاب کی صورت میں کھڑا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کی زندگی عذاب ہوگئی ہے گندے پانی کے باعث مچھروں کی بہتات ہوگئی ہے وبائی امراض پھیل رہے ہیں جبکہ اس تمام صورتحال کا ذمہ دار کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے نامعلوم افراد کو قراردیا ہے۔ ادارے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ شرپسند افراد گٹروں نالیوںکو بوریوں سے بند کررہے ہیں جس کی وجہ سے شکایات میں اضافہ ہوا ہے۔