حضور ؐکی ناموس کی حفاظت کیلئے ہر ایک تیار رہے‘مولانا اللہ وسایا
کراچی(نیوز رپورٹر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع غربی کے زیر انتظام خیبر فورٹ میٹروول میں عظیم الشان تحفظ ختم نبوت سیمینار کا انعقاد کیا گیا سیمینار میں شہر بھر سے وکلاء ، صحافیوں، ڈاکٹرز اور تعلیمی شعبے سے وابستہ افراد نے شرکت کی سیمینار سے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنماؤں مولانا اللہ وسایا ‘مولانا قاضی احسان احمد‘ مولانا محمد شعیب کمال اور مجلس کے قانونی مشیر منظور احمد میو ایڈووکیٹ سندھ ہائی کورٹ نے خطاب کیا علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت دین اسلام کی بنیاد اور اساس ہے اس عقیدے کے تحفظ کے لئے 1953 میں چلنے والے تحریک میں ہزاروں عاشقان رسول نے قربانیاں دیں 1974ء میں تحریک ختم نبوت کے نتیجے میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیدیاگیا 1984ء میں تحریک ختم نبوت چلی جس کے نتیجے میں قادیانیوں کے خلاف امتناع قادیانیت آرڈینینس جاری ہوا آج ضرورت اس بات کے ہے کہ ہم اپنے پیشے سے وابستہ رہتے ہوئے عقیدہ ختم نبوت کے دفاع کے لئے میدان عمل میں اتریں قادیانی دھوکے اور تخریب کاری کو پہچانتے ہوئے آنے والی نوجوان نسلوں تک شعور بیداری مہم کو جاری رکھیں اور اپنی زندگی میں اصل مقصد حضور علیہ السلام کے تحفظ کو اپنا مشن بنالیں سیمینار میں الائنس آف پرائیویٹ ایسوسی ایشن کے علیم قریشی، حنیف جدون، وقار علی برق، ارشد محمود، آل پرائیویٹ اسکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ کے طارق شاہ، عبدالسمیع، پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے جنرل سیکرٹری علی احمد جان، دارالصحت ہسپتال کے اونر ڈاکٹر ہاشم، الائیڈ سکول کے معراج صدیقی سمیت دیگر وابستہ افراد نے بھی شرکت کیں۔