ڈی جی ایس بی سی اے نے ملازمین و افسران کو رشوت خور قرار دیدیا
کراچی(خبر نگار)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے نان ٹیکنیکل ڈائریکٹر جنرل نے ادارے کے تمام ریٹائرڈ اور افسران و ملازمین کو رشوت خور قرار دیدیا جس کے بعد تمام افسران و ملازمین کو رشوت خور قرار دلایا جس کے بعد تمام افسران وہ ملازمین میں افسردگی پھیل گئی اور اس سلسلے میں افسران و ملازمین میں اشتعال بھی پایا جاتا ہے ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ریٹائرڈ ملازمین کے ایک وفد نے ڈائریکٹر جنرل شمس الدین سومرو سے ان ے دفتر میں ملاقات کے دوران پنشن و واجبات کی عدم ادائیگی کے مسائل سے آگاہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرانے کی بجائے وفد سے کہا کہ ساری زندگی جو حرام کی کمائی کی ہے اس سے اپنے گھر چلائیں جس کے بعد وفدمایوس ہوکر لوٹ گیا۔ ڈائریکٹرجنرل کے اس مارکس کے بعد ریٹائرڈ افسران و ملازمین سمیت دور حاضر کے افسران و ملازمین میں افسردگی پھیل گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل خود بھی حرام کی کمائی کھاتے ہیں اس لئے سب کو ایسا سمجھتے ہیں۔ واضح رہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ماہانہ آمدنی کروڑوںروپے کی بجائے اب صرف65 لاکھ روپے رہ گئی ہے جس کی تمام ذمہ داری ڈائریکٹر جنرل پر عائد ہوتی ہے۔