کاشف نظامانی و دیگر رہنمائوں کی خان سلطان محمود خان سے تعزیت
کراچی (نیوز رپورٹر) مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی چیف آرگنائزر کاشف نظامانی ، مرکزی نائب صدر رانا افتخار اور صوبائی جنرل سیکرٹری پنجاب میاں مصطفیٰ رشید کے ہمراہ پارٹی کے بانی رکن اور مرکزی سینئر نائب صدر خان سلطان محمود خان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کے لیے ان کے گھر پہنچے۔ انہوں نے خان سلطان محمود خان سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کی اور پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی صدر پیر پگارا سید صبغت اللہ شاہ کا تعزیتی پیغام پہنچایا۔