وقار مہدی و دیگر پیپلز پارٹی رہنمائوں کا ارشدنقوی سے اظہار افسوس
کراچی(وقائع نگار)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی، ایم پی اے لیاقت آسکانی، لالا عبدالرحیم اور وقاص شوکت نے پیپلز لائرز فورم سندھ کے جنرل سیکرٹری ارشد نقوی کے والد کی علالت کے باعث انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ بعد ازاں مرحوم کا نماز جنازہ مسجد و امام بارگاہ یثرب میں ادا کیا گیا۔ جس میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت عزیز واقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔