اختیارات کی منتقلی جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ فعال ہونے کی دلیل ہے:سیکرٹری ہاؤسنگ
ملتان ( خبر نگار خصوصی)سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے رولز آف بزنس 2011کے تحت ہاؤسنگ ار بن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کو اختیارات منتقل کر دیئے ہیں۔ اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔اس موقع پر سیکرٹری ہاؤسنگ لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ اختیارات کی منتقلی جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ فعال ہونے کی دلیل ہے۔ خطے کے عوام کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری ہاؤسنگ کو گریڈ ایک سے اٹھارہ تک تمام پوسٹنگ ٹرانسفر اتھارٹی کے تمام معاملات ، سمریز اور ملازمین کی بحالی، تزلی اور تقرری کے اختیارات تفویض کر دیئے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ سیکرٹری ہاؤسنگ تمام ذیلی اداروں کے بطور ایڈمنسٹرٹیو سیکرٹری بھی کام کر یں گے۔ لیاقت علی چٹھہ نے مزید کہا کہ اس سال تمام سالانہ ترقیاتی سکیموں کی رپورٹ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں تیار کی جائے گی۔ خطے میں ترقی کے نئے دور کا سفر شروع ہوگا۔ جنوبی پنجاب کے سیوریج اور صاف پانی کے مسائل ترجحی بنیادوں پر حل کریں گے۔