پسند کی شادی کرنے والی چل بسی ، شوہرپرقتل کرنے کا الزام

دھنوٹ(نامہ نگار) پسند کی شادی کرنے والی چل بسی ، شوہر کا قتل کرنے کا الزام تفصیل کے مطابق غلام یاسین قوم اتیرا بستی نالے والا نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی کوثر بی بی تین چار ماہ پہلے گھر چھوڑ کر خادم کے ساتھ چلی گئی تھی۔ تین چار دن قبل میں اس کو منا کر اپنے گھر لے آیا۔ میری بیٹی کوثر بی بی نے تین چار دن سے کچھ نہیں کھایا تھا۔ گزشتہ روزصبح اس کی طبیعت خراب ہوگئی۔ میں اسے لے کر ہسپتال بھاولپور روانہ ہو گیا۔ راستے میں وہ فوت ہو گئی۔ اس کے خاوند خادم عرف مانگا بنگالی نے پولیس کو اطلاع دی ہے کہ بیوی کو قتل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر کارروائی شروع کر دی ہے۔