فوڈ پانڈا کے تعاون سے طلبا کیلئے ورچوئل کچن پروگرام کا آغاز کریںگے: چیئرمین ٹیوٹا علی سلمان

لاہور(پ ر) چیئرمین ٹیوٹا علی سلمان صدیق کا کہنا ہے کہ ٹیوٹا فوڈپانڈا کے اشتراک سے کوکنگ اور کلنری کے 5000 طلبا کو ورچوئل کچن کے ذریعے گھر بیٹھے آن لائن روزگار کمانے کا موقع فراہم کرے گا۔ اس سلسلے میں ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کئے گئے جس میں چیئرمین ٹیوٹا اور سی ای او فوڈ پانڈا نعمان سکندر نے دستخط کئے۔ اس موقع پر سی او او ٹیوٹا اختر عباس بھروانہ بھی موجود تھے۔ علی سلمان صدیق کا کہنا تھا کہ طلبا کو ڈیمانڈ ڈریون کورسز کے تحت روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔اس پروگرام سے بہت سے طلبا جن کو نوکری نہیں ملی یا وہ اپنا کاروبار نہیں کر سکے روزگار کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکے گے۔ فوڈ پانڈا کے سی ای او نعمان سکندر کا کہنا تھا کہ فوڈ پانڈا گھر بیٹھے 4000 افراد کو اب تک تقریبا 3 کروڑ روپے کا روزگار مہیا کر چکا ہے۔