صحافی معاشرے کا آئینہ ہوتے ہیں : ریجنل پولیس آفیسر عمران احمر
گوجرخان (نامہ نگار)صحافی معاشرے کا آئینہ ہو تے ہیں صحافیوں کی ذمہ دارانہ رپورٹنگ سے پو لیس حقائق سے باخبر رہتی ہے صحافیوں کے ساتھ کوآرڈینیشن جاری رہے گی ان خیالات کا اظہار ر یجنل پولیس آفیسر عمران احمر نے پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان کے نومنتخب صدر خان لیاقت علی اور ان کے ساتھ آنے والے صحافیوں کے وفد سے ملاقا ت کرتے ہوئے کیا وفد میں سینئر صحافی زرین خان، سخاوت مغل، ڈاکٹر وقار بٹ، عبدالستار نیازی، آ صف اعوان شامل تھے، آر پی او راولپنڈی نے نو منتخب صدر خان لیاقت علی کو مبارک باد دی وفد سے ملا قات میں آر پی او راولپنڈی نے مزید کہا کہ آئی جی پنجاب کی ہدایت کے مطابق ایف آئی ار کے اندراج میں سائلین کے لیے آسانیاں پیدا کر دی گئی ہیں ریجن میں قائم تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو چوری ڈکیتی راہزنی کی ایف آئی آر کی فوری رجسٹریشن کے احکامات ہیں جس سے جرائم میں واضع کمی ہوئی ہے۔