ڈسکہ کے ضمنی انتخابات کو شفاف قرار نہیں دیا جا سکتا : حافظ منصور ظہور
کلرسیداں(نامہ نگار)تحریک لبیک پاکستان حلقہ پی پی سات کے رہنما حافظ منصور ظہور نگڑیال نے کہاہے ڈسکہ کے ضمنی انتخابات میں جو صورتحال سامنے آئی اسے شفاف اور منصفانہ قرار نہیں دیا جا سکتا ملک میں من پسند نتائج کے لیئے اختیارات اورسرمائے کا اندھا دھند استعمال عوامی رائے کا قتل عام ہے انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ کتنی عجیب بات ہے کہ ڈسکہ کی انتخابات میں دھند صرف 20 پولنگ اسٹیشنوں پر ہی رکاوٹ بنی تمام پریزائڈنگ افسران کے موبائل فونوں کی بیٹریاں ایک ساتھ ختم ہو گئیں اور انہی پولنگ اسٹیشنوں پر ٹرن آؤٹ پچا سی فیصد رہا یہ الیکشن بلاشبہ دنیا بھر کی جمہوری مملکتوں کے لیئے انتہائی شرمندگی کا موجب بنا مگر یہاں حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت اللہ سے ڈرے اگر الیکشن اسی طرح ہی کرانے ہیںتو بھاری لاگت کے بعد لوگوں کو لائنوں میں لگا کر رسوا کیوں کیا جاتا ہے۔