ڈسکہ سیالکوٹ میں دو افراد کی ہلاکت انتہائی افسوسناک، راجہ اورنگزیب
چکری(نامہ نگار) سابق چیئرمین یونین کونسل چہا ن راجہ اورنگزیب نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں ڈسکہ سیالکوٹ میں دو افراد کی ہلاکت انتہائی افسوس ناک اقدام ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ضمنی انتخابات کے دوران جس طرح قواعد وضوابط کو پامال کیا گیا اس کی مثال نہیں ملتی الیکشن کمیشن پرامن ضمنی انتخابات کرانے میں ناکام رہا ہے الیکشن کے دوران سارا دن یہ علاقہ میدان جنگ بنا رہا اندھا دھند فائرنگ اور مختلف جماعتوں کے کارکنان کے درمیان لڑائی جھگڑے کے واقعات دیکھنے میں آئے جو سراسر جمہوری اصولوں کے منافی ہیںایسے واقعات کی وجہ سے ہی مہذب شہریوں کی اکثریت اپنا رائے دہی استعمال نہیں کرتی جس کی وجہ سے پڑھے لکھے ممبران کا انتخاب ممکن نہیں ہوپاتا اور ملک وقوم کو حقیقی قیادت میسر نہیں آسکتی حکومت کو چاہیے کہ وہ مستقبل میں ایسے واقعات ک روک تھام اور ان کے تدارک کے لئے قوانین وضع کرے اور اس واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تحقیقات کرتے ہوئے اصل ذمہ داران کو فی الفور گرفتار کرکے سخت سے سخت سزاد ی جائے اس سلسلے میں اپوزیشن جماعتوں کو بھی اپنا واضح کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے اگر حالات اسی طرح رہے تو مستقبل میں لوگ اپنا رائے دہی استعمال کرنے کے لئے گھروں سے نہیں نکلیں گے اور جمہوریت کو پروان چڑھانے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔