چور 2دکانوں سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار
حضرو(نمائندہ نوائے وقت ) نواحی علاقے مراڑ یہ میں قائم ایک ایجنسی جو حافظ محمد افضل کی ہے کہ د کا ن کے تالے توڑ کر دکان میں پڑے 2لاکھ سے زیا دہ نقد رقم جبکہ حضرو شہر کی مشہور کتابوں کی دکان مسلم بک ڈپو کے بھی تالے توڑ کر چور 35سے 40ہزار رو پے لوٹ کر لے گئے مراڑیہ میں قائم ایجنسی جو مین گو ندل حضرو روڈ پر قائم ہے دیدہ دلیری سے اس کے تالے توڑے گئے جبکہ ٹی ایم اے حضرو کے قریب مسلم بک ڈپو کے بھی توڑ کر ڈاکو ہزاروں روپے لوٹ کر لے گئے چوری کی اس دو وارداتوں سے تاجروں میں خوف وہراس پھیل گیا چوری کی اطلاع دینے دونوں تاجر پولیس سٹیشن پہنچ گئے ۔