پارکنگ فیس کے نام پر مافیاء لوگوں کو سرعام لوٹ رہا ہے، عوامی حلقے
مری(نامہ نگار خصوصی) مری کی داخلی وخارجی شاہراہوں پر گاڑی پارک کرنے پر پارکنگ فیس کے نام پر مافیاء لوگوں کو سرعام لوٹ رہا ہے، میونسپل کمیٹی کی حدود میں سڑک کنارے گاڑی کھڑی پر بھی نامعلوم افراد سیاحوں اورمقامی افراد سے زبردستی پارکنگ فیس وصول کررہے ہیں اوراگر کوئی فیس ادائیگی کے بغری گاڑی پارک کردے تو ٹائروں سے ہوا نکال نکال دی جاتی ہے یا پھردیگر حربے استعمال کرکے ذلیل وخوا رکیا جاتا ہے۔یہاں تک کہ اے ایس پی اور اسسٹنٹ کمشنر مری کے دفتر کے بالکل قریبی سے فاصلے پر دھڑلے سے یہ کام جاری ہے لیکن قانون نافذکرنے والے اداروں نے نا معلوم مصلحتوں کے تحت موند رکھی ہیں۔ عوامی اور سیاحتی حلقوں نے اس سلسلے میں اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔