ذخیرہ اندوزی کیخلاف کارروائی 400آٹا بیگز کی موجودگی پر سٹور سیل

لاہور(نیوزرپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ آٹا ذخیرہ اور سمگلنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی۔ایک نجی سٹور میں 400 آٹا کے بیگز کی موجودگی پر سٹور کو سیل کر دیا گیا ہے اور 350 آٹا کے بیگز کو ضبط کر کے ایف آئی آر کا اندراج کروا دیا گیا ہے۔کاروائی موضع جیا موسی میں کی گئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصان احمد نے کارروائی کی۔ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی ہدایت پر کارروائی کی گئی ہے۔