ضمنی انتخابات نے حکومت ہوش اڑا دئیے ہیں : شیخ طارق محمود
بیول (نامہ نگار)ضمنی الیکشن نے حکومت ہوش اڑا دئیے وزراء کی طرف سے دھاندلی کا الزام کسی لطیفے سے کم نہیں عمران خان کو ضمنی الیکشن کے ذریعے جو چوٹ لگی اس کے ذمہ دار وہ خود اور نااہل ٹولہ ہے سب سے حیرت انگیز بیان پرویز خٹک کا ہے جس میں انہوں نے پختونخواہ کے ضمنی الیکشن میں دھاندلی کا الزام عائد کیا ہے عوام یہ پوچھنے میں حق بجانب ہے کہ تیرہ سال سے کے پی کے میں کس کی حکومت ہے اگر یہ لوگ انتظامیہ پر کنٹرول نہیں رکھتے تو انہیں حکومت میں رہنے کا اختیار نہیں چاروں صوبوں کے ضمنی الیکشن نے تحریک انصاف المعروف تحریک فساد کی مقبولیت کا پول کھول دیا ہے یہ لوگ سینیٹ الیکشن کا انتظار کریں اس کے نتائج بھی مختلف نہیں ہونگے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ یوتھ ونگ گوجرخان کے صدر شیخ طارق محمود سیٹھی نے اپنے بیان میں کیا ہے۔