عمران خان عالمی اسٹیبلشمنٹ کیساتھ مسئلہ کشمیر طے کر چکے ہیں: لیاقت بلوچ
فتح جنگ (نامہ نگار )جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر اور سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ کشمیر کے حوالے سے حکومت کے پاس کوئی ایجنڈہ ہی نہیں نہ ہی اقوام عالم میںکشمیر کے مسئلہ پر سفارت کاری پر توجہ دی جارہی ہے عمران خان عالمی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مسئلہ کشمیر طے کر چکے ہیںپی ڈی ایم بڑی سیاسی جماعتوں کا اتحاد ہے وہ کسی ایک موقف پر آج تک اکھٹے نہیں ہوسکے نہ ہی کسی ایک بیانیہ پر انہوں نے اتفاق کیا ہے تاہم وہ اپنے موقف سے کئی مرتبہ پلٹ چکے ہیں بدقسمتی سے ہمارے ملک میں سیاست اور جمہوریت کو اقتدار کا کھیل بنا دیا گیا ہے ۔ اب وقت آ گیا ہے کہ اپوزیشن اور حکومت دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر آئندہ اداروں کی سیا ست سے پاک جمہوریت کے نفاذ کیلئے آپس میں ڈائیلاگ کریں جماعت اسلامی صاف ستھرے کردار کی وجہ سے ملک کو بے داغ سیاسی قیادت فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق چیئرمین ملک ریاض الدین اعوان آف ملہووالی اور ڈاکٹر ملک ظہیر الدین محمود کے بھائی معروف ماہر تعلیم سابق پرنسپل ملک منہاج الدین احمد کی وفات پر اظہار تعزیت کیلئے نصیر منزل اٹک شہر میں مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی امیر سردار امجد علی خان ، ضلعی صدر الخدمت فائونڈیشن شیخ آصف محمو دصدصدیقی ،حافظ محمد بلال ، شہاب رفیق ملک ،محمد اقبال ملک ، سا بق چیئرمین مولانا جابر علی خان ، شہاب رفیق ملک ، حا فظ حماد ، سید ثناء اللہ بخاری سمیت چیئرمین اٹک پریس کلب ندیم رضا خان و دیگر صحافی بھی موجود تھے ملک ریاض الدین اعوان نے اپنے مرحوم بھائی ملک منہا ج الدین احمد کی بطور طالب علم لیڈر اور راولپنڈی ڈو یژ ن میں فروغ تعلیم کیلئے اور اٹک میں ایجوکیشن یونیو ر سٹی کے قیام کے سلسلہ میں کی جانے والی مسلسل جدو جہد اور ان کی زندگی کے حالات پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔