دینہ میں چار افراد کا گھر میں گھس کر 37 سالہ شخص پر تشدد
دینہ (نامہ نگار) مدثر اقبال ولد ظفر اقبال سکنہ قائداعظم ٹاؤن دینہ نے پولیس کو رپورٹ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ میں اپنی ہمشیرہ کے گھر محلہ خلیل آباد میں سویا ہوا تھا کہ صبح آٹھ بجے کے قریب میرے کمرے میں چار نقاب پوش نامعلوم شخص داخل ہوئے اور مجھے دبوچ لیا اور میرے منہ پر ٹیپ لگا دی ، اور قمیض شلوار پہنے شخص نے میرے اوپر حملہ کرتے ہوئے میرے نفس کو چھری سے کاٹ دیا اور نفس کے ساتھ موبائل فون لے کر فرار ہوگئے ، میرے ساتھ زیادتی ہوئی ہے مجھے فوری طور پر مبشر اقبال ، شیراز احمد نے اٹھا کر پرائمری ہیلتھ سنٹر دینہ پہنچایا، بعد ازاں جس پر پولیس تھانہ دینہ کو اطلاع ملتے ہی پرائمری ہیلتھ سنٹر دینہ موقع پر پہنچ گئی اور زخمی شخص مدثر اقبال کو فوری طور پر جہلم سے راولپنڈی ہسپتال ریفر کر دیا۔