موضع تراہیہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوساٹی کا قیام، اہلیان علاقہ میں تشویش کی لہر
مانکیالہ(نامہ نگار)چک بیلی سے تراہیہ جانے والی روڈ پر سٹی ٹاون کے نام سے بغیر این او سی کے ایک غیر قانونی ہاوسنگ سوساٹی کا قیام ملی بھگت سے لائے جانے کا انکشاف ہوا ہے اور مالکان نے چند مشینیں لگا کر کام بھی شروع کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق بااثر سوساٹی مالکان کو سیاسی آشیر باد کے ساتھ ساتھ آر ڈی اے میں واقع کرپٹ عملہ کا تعاون بھی حاصل ہے ور متعلقہ اہلکاروں نے لاکھوں روپے مٹھائی بھی وصول کرلی ہے اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے دوسری جانب عوام علاقہ نے آر ڈی اے کو دی جانے والے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ متعلقہ سوساٹی کے پاس راستہ ہے نہ سہولیات انہوں نے عوام کو لوٹنے کا منصوبہ بنالیا ہے مقامی عوام کا کہنا ہے کہ متعلقہ سوساٹی کا آرڈی سے کوئی تعلق نہیں کیونکہ وہ علاقہ ضلع کونسل کے یر انتظام ہے عوام علاقہ نے چیئرمین آرڈی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کے خلاف ایکشن لیں۔