علی حسن قتل کیس، قاتل نے جرم کا اعتراف کرتے گرفتاری دیدی
چکوال(نامہ نگار) موضع ڈھکو کے رہائشی علی حسن ولد محمد نواز اور محمد بشیر آپس میں جِگری یار تھے اور دونوں کے گاؤں کی ہی ایک شادی شدہ خاتون (س) زوجہ ذوالفقار سے تعلقات تھے، گذشتہ رات جب (س) نامی خاتون کا شوہر ذوالفقار کسی شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے گاؤں سے باہر گیا ہؤا تھا اور یہ دونوں دوست (س) نامی خاتون کے گھر موجود تھے کہ محمد بشیر نے فائرنگ کرکے علی حسن کو قتل کرکے اسکی لاش کو چْھپادیا اور بعد ازاں لاش کھیتوں میں پھینک دی،وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ صدر چکوال راجہ زوہیب پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، پولیس نے(س)نامی خاتون اور محمد بشیر نامی ملزم کو حراست میں لیکر مزید تفتیش شروع کردی ہے۔